نئی دہلی، 20جون(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)چمپئن شپ ٹرافی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے چاندی کا تمغہ جیتنے کے دوران آرام دئے جانے کی وجہ سے نہیں کھیلے سردار سنگھ کو 27جون سے والیں سیا میں ہونے والے 6 ممالک کی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے آج 18رکنی ہندوستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔سردار کے ساتھ ڈریگ فلکر روپندر پال سنگھ اور بیریندر لاکڑا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔گول کیپر پی آر شری جیش کو لندن میں چمپئنز ٹرافی کے لئے کپتانی سونپی گئی تھی جہاں ہندوستان نے مقابلہ کی تاریخ میں پہلی بار چاندی کا تمغہ جیتا۔ہندوستان کا ڈیفنس بہت مضبوط نظر آ رہا ہے جس میں تجربہ کار ویار رگھوناتھ اور کوتھاجیت کے علاوہ واپسی کر رہے لاکڑا اور روپندر پال شامل ہیں۔گول کیپر شری جیش کے بیک اپ کے طور پر وکاس دہیا کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیمیں ارجنٹینا، جرمنی، نیوزی لینڈ، آئر لینڈ اور میزبان سپین ہوں گی۔سردار نے کہا کہ اختتامی ہفتہ عظیم چمپئنز ٹرافی میں ہمارا پہلا تمغہ جیتنے کے بعد ہم 6 ممالک کے ٹورنامنٹ میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کرنے کو لے کرپر اعتماد ہیں۔یہ تمام میچ ہمارا ہدف ریو اولمپکس 2016کی طرف اٹھنے والے مضبوط اقدامات ہیں۔
چیف کوچ رولیٹ اولٹمنس نے کہا کہ ریو اولمپک سے پہلے ٹیم کی تیاری کافی اچھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے حال میں لڑکوں کی کارکردگی سے متاثر ہوں بالخصوص چمپئنز ٹرافی میں،وہ ٹریننگ کے دوران سیکھی جانے والی چیزوں کا ٹورنامنٹ میں اچھی طرح استعمال کر رہے ہیں،امید کرتا ہوں کہ یہ جذبہ برقرار رہے گا اور ہم اسی طرح نتیجہ دیتے رہیں گے۔ہندوستان ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں 27جون کو جرمنی سے بھڑے گا۔
ٹیم اس طرح ہے:گول کیپر:پی آر شری جیش،وکاس دہیا (ڈفینڈر)روپندر پال سنگھ، ویار رگھوناتھ، کوتھاجیت سنگھ، سریندر کمار، ہرمنپریت سنگھ، بیریندر لاکڑا۔(مڈفیلڈر)دانش مجتبی، چگلینسانا سنگھ، من پریت سنگھ، سردار سنگھ(کپتان)، ایس اتھپا، دیوندر، سنیل والمکی، ہرجیت سنگھ۔(فارورڈ)تلوندر سنگھ،ایس وی سنیل، اکاشدیپ سنگھ، رمندیپ سنگھ اور نکن تھمیا۔